کور کمانڈر کانفرنس, پاکستانی حدود میں بھارتی میزائل گرنے پر تشویش کا اظہار
راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی حدود کے اندر بھارتی میزائل گرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کانفرنس میں شرکا نے بھارتی میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعہ کا تشویش کے ساتھ جائزہ لیا۔
کور کمانڈرز نے مطالبہ کیا کہ بھارتی غلطی کے اعتراف کے باوجود، عالمی فورمز واقعہ کا سنجیدگی سے جائزہ لیں، بھارتی اسٹریٹجک اثاثوں کے تحفظ، حفاظتی پروٹوکول کی جانچ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے خطرناک واقعات کسی بڑے سانحے کا محرک بننے کے ساتھ علاقائی امن اور تذویراتی استحکام کو شدید خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور مغربی بارڈر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
#CCC was held @ GHQ. General Qamar Javed Bajwa, COAS presided. Forum was given comprehensive briefing on important global / regional developments, internal security situation in the country & progress on Western Border Management Regime. (1/5) pic.twitter.com/e2005ItjMf
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 15, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ 23 مارچ کی پریڈ اوراو آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔
کانفرنس میں شرکا نے عزم کیا کہ ملک کی سیکیورٹی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کی بھی تعریف کی۔
...COAS directed that comprehensive security measures be ensured for peaceful conduct of OIC Council of Foreign Ministers meeting and Pakistan Day Parade. COAS appreciated operational preparedness of the formations and emphasized on mission oriented training. (5/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 15, 2022
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago




