اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اتحادی جلد عمران خان کو چھوڑ جائیں گے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے تارکین وطن سے خطاب کیا اور گالی گلوچ کا پروگرام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈ سے کروڑوں خرچ کر کے پوری دنیا سے پارٹی عہدیداروں کو بلا کر مقابلہ حسن گالی گلوچ کیا گیا، عمران خان آج خود اکھاڑے میں اترے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور وزراء جو للکار رہے ہیں کہ کون انکے خلاف ووٹ دے گا وہ مائی کے لعل ہیں تو ایک سو بہتر ارکان پورے کر کے دکھائیں، حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے، امید ہے اتحادی بھی جلد انہیں چھوڑ جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتحادیوں کو بھی تباہ کر دیا، ایم کیو ایم کراچی میں ایک روپیہ خرچ نہ کرنیوالوں کے ساتھ کیسے ساتھ دے گی؟ بلوچستان بریک ڈاؤن پر پہنچ چکا ہے، سندھ اور پنجاب سے اتحادی کیسے انہیں ووٹ دیں گے؟
انہوں نے کہا ہے کہ چار سال میں کاکردگی پر شرمندہ ہونے کے بجائے للکار رہے ہیں، چار سال سے آپ وزیراعظم ہیں ،تاریخ میں اتنا مضبوط اقتدار کسی کے پاس نہیں رہا جتنا آپ کو ملا، عوام بدترین مہنگائی بھگت رہی ہے ،عمران نیازی ایک سرکاری منصوبے میں کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نمبر ون وزیر نے مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا، دو سال سے انکوائری کا منتظر ہوں، سی پیک کو برباد کیا، چین کو شرمندہ کیا، جھوٹ کی سزا آج انہیں مل رہی ہے، پارٹی میں بغاوت ہو چکی ہے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل




