پاکستان کی طرف سے یوکرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان روانہ
اسلام آباد : پاکستان کی طرف سے یوکرین کےلیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے یوکرین کیلئے انسانی امداد کی حوالگی کی تقریب نور خان ائیربیس پر منعقد ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود ،وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی سامان یوکرین کے سفیر کے حوالے کیا ، امدادی سامان میں ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، بستر اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔
نور خان ائربیس پر پاکستان کی جانب سے یوکرین کیلئے انسانی امداد کی حوالگی کی تقریب۔
— APP ?? (@appcsocialmedia) March 15, 2022
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نور خان ائربیس آمد۔ #APPNews #Pakistan ?? #Ukraine ?? @SMQureshiPTI @TeamSMQ @ForeignOfficePk @PakinUkraine @MoIB_Official pic.twitter.com/Vf7E4WuTTM
دوسری جانب یوکرینی سفیر نے امدادی سامان بھجوانے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق دو خصوصی پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پولینڈ کے شہر لبن میں پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے یوکرین کوانسانی بنیادوں پرامداد دینے کی منظوری دی تھی۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل




