اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ ملکی سیاست اہم پیرائے میں داخل ہونے جارہی ہے، تحریک عدم اعتماد میں جیت ہو یا ہار ، فائدہ عمران خان کا ہی ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 اور 27 کے جلسے کو فل سکیورٹی دینگے، لیکن کسی کوعوام کے جان و مال سےکھیلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، پاکستان کو عالمی خطرات ہیں، 20 مارچ سے2 تاریخ تک پولیس اور رینجرز کو خصوصی اختیارات دے رہا ہوں۔ اسپیکر سے پوچھوں گا کہ ووٹنگ کس دن ہو گی، جس دن ووٹنگ کا فیصلہ ہو گا اس دن تمام لوگوں کو سکیورٹی دی جائے گی لیکن کسی کو ملیشیا لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا تو وحشی جٹ کا کردار ادا کررہے ہیں ، مولانا اس سے اگر ملک میں خانہ جنگی اور انارکی پیدا ہوئی تو اس کی قیمت آپ کو ادا کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی روایت ہے کہ یہ ہاتھ آسمان پر اور پاؤں زمین پر رکھتے ہیں، مولانا سے درخواست ہے کہ یہ سب بھاگ جائینگے آپ دھر لیے جائینگے۔ نسلی اور اصلی لوگ وقت پڑنے پر ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ہم دوستی اور دشمنی قبر کی دیواروں تک نبھاتے ہیں ۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ تین ماہ سے ا ن کی سوئی پھنسی ہوئی ہے، پہلے بھی کہاتھا کہ یہ 23 مارچ کو نہیں آئینگے،پہلے بھی مولانا نے یہاں دھرنا دیا تھا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، نتیجہ کچھ ہی کیوں نہ نکلے لوگوں کی جان کی حفاظت کر کہ دکھائینگے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کا حق حاصل ہے لیکن یہ نہ ہوکہ عدم اعتماد عدم استحکام کی طرف منتقل ہوجائے، اس لیے نہ ہم آپ کوچھیڑیں گے نہ آپ قانون کوچھیڑیں گے ۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتحادیوں سے مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں سے پرویز خٹک اور اسد عمر بات کر رہے ہیں، میرا مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ان اتحادیوں سے عمران خان کا ساتھ دینے کی درخواست ضرور کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ 25 مارچ سے سیاست کھل کر سامنے آجائے گی، اتحادیوں کا بھی علم ہوجائے گا کہ کون حکومت کے ساتھ ہے اور اس وقت عمران خان کی مقبولیت کا نیا دور بھی شروع ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات حلفاً کہنے کو تیار ہوں کہ عمران خان پچھلے تین ہفتوں میں عوام میں زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 21 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 17 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 21 گھنٹے قبل








