اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے خلاف محفوظ درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نئے آرڈیننس کے تحت نہیں ہو سکتے، انتخابات پرانے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کرائے جائیں۔
عدالت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بجائے نئے آرڈی نینس کے تحت بلدیاتی انتخابات سے روک دیا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا بلدیاتی نظام لانے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 8مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، قاضی عادل، کاشف ملک اور دیگر وکلاء نے دلائل دیئے جبکہ حکومتی وکیل نے بتایا تھا کہ 19 نومبر کو پارلیمنٹ کا سیشن ختم ہوا، 23 نومبر کو آرڈیننس جاری ہوا ۔ درخواستوں میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا بلدیاتی نظام لاکر چیئرمین کا کردار محدود کرنے اور آرڈیننس کے باقاعدہ قانون نہ بننے کی صورت میں منتخب نمائندوں کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 16 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 20 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 21 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 20 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل








