لاہور : حکومت پنجاب نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے،آٹے کا 10 کلو کا تھیلارمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گا، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا، سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی۔
وزیر اعلی پنجا ب نے کہا کہ پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی، دال چنا، بیسن، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی، رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی، گھی، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کردی،سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، وزیر اعلی عثمان بزدار کی سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی بھی ہدایت، سہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلاؤں گا،عرمضان بازاروں کے انتظامات کیلئے کم سے کم اخراجات کئے جائیں۔

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 12 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 12 گھنٹے قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 7 گھنٹے قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 9 گھنٹے قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 11 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل