مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے استعفی کے حکومتی مطالبہ کو غیر آئینی قرار دے دیا
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمشن سے استعفی کے حکومتی مطالبہ کو مضحکہ خیز، غیرآئینی،غیرقانونی اور آئینی ادارے کی توہین قرار دے دیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نیب کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال اورغلام بنانا چاہتے ہیں، استعفی سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے ڈسکہ میں 20 پرائیذائیڈنگ افسران کو اغواکیا ،ووٹ چوری کیا ،استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے سینٹ اجلاس میں نوٹوں کی منڈی لگائی اوراپنے ’اے ٹی ایمز‘ کو جتوایا۔
مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے الیکشن کمیشن کو جواب نہیں دیااورمفرور ہے ۔استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس کے 23 غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاونٹس سٹیٹ بنک نے پکڑے اور اب تک چھپائے ہوئے ہیں۔استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس پر بائیس کروڑ عوام عدم اعتماد کرچکے ہیں ۔استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جو پارلیمان کا اعتماد کھو بیٹھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ استعفی وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کی ہے،استعفی وہ سلیکٹڈ دے جو سپریم کورٹ میں ڈسکہ الیکشن کے زیرسماعت مقدمے کے دوران الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں جو صورت حال بنی وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ناکامی ہے، ملک کی عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ،اگر الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ایک ایسی نظر سے دیکھا جائے گا تو اس کا حل یہی ہے کے موجودہ الیکشن کمیشن استعفیٰ دے۔

میرا معاملہ حسن زاہدسے طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں ، سامعہ حجاب
- 3 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 2 گھنٹے قبل
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری
- 2 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 23 منٹ قبل

مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
- 3 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا میں مزید2 پولیو کیس رپورٹ ،رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر
- 2 گھنٹے قبل