کراچی اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ، 3 اہلکار زخمی جبکہ ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، جس کےباعث رینجرز کی موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ کریکر حملہ میں 3اہلکار زخمی جبکہ ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پر کریکر بم پھینک کر فرار ہوئے جبکہ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پہنچ گئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق سی سی ٹی وی سمیت اہم شواہد مل گئے،دھماکے سے چند منٹ قبل دو حملہ آوروں نے موٹر سائیکل لاکر کھڑی کی،ایک حملہ آور دور چلا گیا، دوسرا رینجرز موبائل آنے تک لوگوں کو دور کرتا رہا۔
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ پکٹ دھماکے سے کچھ فاصلے پر لگی ہوتی ہے،رینجرز موبائل کو پکٹ ڈیوٹی ختم کرکے جاتے ہوئے نشانہ بنایاگیاہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد میں شامل بال بیرنگ کی تعداد کئی گنازیادہ تھی،دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل کا ریکارڈ کلئیر ہے جبکہ موٹر سائیکل مجاہد کالونی کے رہائشی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 12 hours ago

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 8 hours ago

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 7 hours ago

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 12 hours ago

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 11 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 12 hours ago

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 7 hours ago

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 8 hours ago

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 9 hours ago

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- a day ago