Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے پر غور

وزیر اعظم عمران کو عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی اور آئینی بریفنگ ،عدم اعتماد کی تحریک کے لئے نئی حکمت عملی  تیار۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 4:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے پر غور

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت  میں اجلاس،تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے حوالے سے  وزیراعظم کوقانونی و آئینی بریفننگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں بتایا گیا کہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کا واحد حل مستقل تاخیر ہے۔

وفاقی وزیر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو ایجنڈا پر لایا جائیگا۔ اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد اسپیکر اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ 

فروخ نسیم نے تجویز دی کہ اسپیکر کا استحقاق ہے کہ اجلاس کو ایک ماہ یا دو ماہ کے لئے ملتوی کردے۔ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن کو دوبارہ اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن دینا ہوگی۔ 

Advertisement