Advertisement
تجارت

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کی کمی ریکارڈ

کراچی  : ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 15.12 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 5:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کی کمی ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 15.12 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ہفتہ وار بنیادوں پر 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،حالیہ ہفتے ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 27.87 روپے کا اضافہ ہوا،ڈالڈا گھی کا اڑھائی کلو ٹن 49.53 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ ہوا، فی درجن انڈے 2 روپے، فی کلو مسٹرڈ آئل 5.5 روپے مہنگا ہوا،دال مونگ 1 روپیہ، دال مسور 1 روپیہ 20 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3.37 روپے مزید مہنگا، بیس کلو آٹے کا تھیلا 1159 سے بڑھ کر 1162 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران گڑ، دہی، چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی ہے۔

حالیہ ہفتے کے دوران 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،ٹماٹر 10.22 روپے، زندہ مرغی 32 روپے فی کلو سستی ہوئی  جبکہ چینی 43 پیسے، آلو 85 پیسے فی کلو سستے ہوئی،دال چنا 51 پیسے اور دال ماش 38 پیسے فی کلو سستی ہوئی اور  13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Advertisement