Advertisement
پاکستان

سند ھ میں گورنر راج لگانے کا معاملہ ، بلاول بھٹو کا بیان سامنے آگیا

کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 4:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سند ھ میں گورنر راج لگانے کا معاملہ ، بلاول بھٹو کا بیان سامنے آگیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کر دیا،بلاول بھٹو نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ عمران خان۔

کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔

بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سندھ میں گورنر راج لگانے جانے کی تجویز پر نظم شیئرکی ہے، یہ پیغام بلاول نے اسی نظم کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دیا ہے۔

واضح رہےکہ سندھ ہاؤس میں پی  ٹی آئی کے منحرف ارکان کی موجودگی کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر ہاؤس لگانے کی تجویز دی تھی۔

Advertisement