Advertisement
پاکستان

موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کا پارا چنار کا دورہ ملتوی

موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا پارا چنار کا دورہ ملتوی ہو گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 18 2022، 5:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم  کا پارا چنار کا دورہ ملتوی

وزیراعظم عمران خان نے آج پارا چنار میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان موسم کی خرابی کے باعث نہ جا سکے۔

پارا چنار میں جلسے کے اسٹیج سے وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اقبال میاں کی جانب سے بتایا گیا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیر اعظم پاراچنار نہ آسکے۔

وزیراعظم کے نہ آنے کے اعلان کے بعد کارکنوں نے جلسہ گاہ سے واپس جانا شرو ع کر دیا۔

خیال رہے کہ پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement