جی این این سوشل

پاکستان

سندھ ہاوس   حملہ :  پی پی رہنما قادر مندوخیل  کی ہنگامہ آرائی کیخلاف درخواست

اسلام آباد : درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور کارکنان نے سندھ ہاوس میں حملہ کیا اور گیٹ توڑا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ ہاوس   حملہ :  پی پی رہنما قادر مندوخیل  کی ہنگامہ آرائی کیخلاف درخواست
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے سندھ ہاؤس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے خلاف درخواست دے دی  ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور کارکنان نے سندھ ہاوس میں حملہ کیا اور گیٹ توڑا، پی ٹی آئی ممبران اور کارکنان نے سندھ ہاوس میں موجود اسمبلی ممبران اور فیلمز پر حملے کی کوشش کی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاوس داخل ہوئے اور ممبران، سیکورٹی سمیت خواتین کے سامنے گالیاں دیتے رہے، پی ٹی آئی ممبران اور کارکنان کی جانب سے  سندھ ہاوس کی سیکورٹی کو دھکے دئے گئے۔ سندھ ہاوس میں پیلزپارٹی کے ممبران قادر مندوخیل، عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ فیملیز کے ساتھ موجود ہیں۔

پاکستان

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

مشترکہ قرارداد صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے، سکیورٹی فورسز کو عوام سے لڑانے کی کوشش کی، ایک وزیراعلیٰ کی وفاق اور فیڈریشن کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائے۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

رکن پنجاب اسمبلی رانامحمد فیاض نےپی ٹی آئی پرپابندی کی قراردادسیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی جس میں تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ کچھ عرصے سے سیاست کی آڑ میں ایک انتشار پسند گروہ سماجی روایات کی مکمل طور پردھجیاں بکھیر رہا ہے۔ انتشاری ٹولے نے وطن عزیز اور اس کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف بھیانک سازش کی ۔اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ملک میں خانہ جنگی کرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اس انتشاری ٹولے پر جو ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے فی الفور پابندی عائد کی جائے، تاکہ آئندہ کوئی فرد یا گروہ ایسی گھناؤنی سازش کا سوچنے سے بھی گریز کرے۔ 

قرار داد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ قرار داد پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھیج دی گئی۔

بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا،نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی تا ہم کامیابی نہ مل سکی۔

آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری،نیب پولیس کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll