کھیل
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
لاہور:قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
محمد یوسف نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی کے ہمراں ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہیں بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بیٹی کیلئے پیغام میں لکھا کہ'میری گڑیا تیری رخصت کا دن بھی آگیا آخر،سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن،ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی، میرےآنگن میں ٹھہریں گی تیری یادیں تیری باتیں'۔
میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) March 18, 2022
سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن
ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی
میرےآنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں
لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع
جاو بابل کےنگرسےاپنےگھر
الوداع
اےمری دخترمری نورنظر اب الوداع pic.twitter.com/hsYYtulmL3
انہوں نے مزید لکھا کہ 'لومبارک ہو تمہیں وقت سفراب الوداع، جاو بابل کے نگر سے اپنے گھر،الوداع ،اےمیری دخترمیری نور نظر اب الوداع'۔
تجارت
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 ڈالرز کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 640 ڈالرز ہو گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی تھی۔
جرم
اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان اے این ایف
اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 9 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.600 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح فتح چوک حیدر آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد ہوئی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 51 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
دیگر کارروائیوں میں حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ سریاب روڈ کوئٹہ پر 2 ملزمان سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گوادر میں کوسٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ڈی بلاک چوک گوادر کے قریب گودام سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔
بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
تجارت 46 منٹ پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان