جی این این سوشل

پاکستان

جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے واپس آجائیں ،معاف کردوں گا : وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رشوت دے کر حکومت بچانے پر لعنت بھیجتا ہوں ،ملک میں فیصلہ کن وقت آگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے واپس آجائیں ،معاف کردوں گا : وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے حکومت چلی جائے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےلوٹے اور ضمیر فروش کا فرق بیان کیا اور کہا کہ جدھر اقتدار ہوتا ہے لوٹا ادھر چلاجاتا ہے، ضمیر فروش پیسے لے کر اپنے ملک اور جمہوریت کا سودا کرتاہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ لوٹے نہیں بن رہے، ضمیر کے سودے کررہےہیں اور ضمیروں کے اس سودے کو جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے، وقت آگیا ہے عوام فیصلہ کریں کہ آپ کدھر کھڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ایک طرف ملک کے بڑے نامور ڈاکو اکٹھے ہوگئےہیں،جو ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دوسری طرف 25 سال ڈاکوؤں کے خلاف جدوجہد کرنے والا ہے،عوام اس جماعت کا ساتھ دیں گے ،جو چوروں کےخلاف کھڑی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ نہیں کہا تم نیوٹرل رہو، نہ ادھر نہ ادھر، ملک کی عدلیہ اور الیکشن کمیشن بھی دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ن لیگ والوں تم نے دو مرتبہ آصف زرداری کو کرپشن پر جیل میں ڈالا،ن لیگ کے دور میں آصف زرداری پر اربوں روپے کے کیس بنائے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں آپ نے نواز شریف پر چوری کے کیسز بنائے،شہبازشریف آپ نے آصف زرداری کا پیٹ پھاڑکر پیسہ نکالنا تھا، فضل الرحمان آپ کو ن لیگ نے ڈیزل کا خطاب دیاتھا۔

عمران خان نے کہا کہتھری اسٹوجز ملک سے وہ کرنے جارہےہیں جو دشمن نہیں کرتا، سندھ ہاوس میں ایم این ایز کو بند کرکے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا، ساری قوم پر لازم ہوجاتا ہے وہ کھڑے ہوں۔

اُن کا کہنا تھاکہ چھانگا مانگا کے دن چلے گئے، جب دونوں طرف کرپٹ تھے، آپ جتنا کہیں ضمیر جاگ گیا، لوگ نہیں مانیں گے،جو غلطی کربیٹھے ہیں، پارٹی سربراہ آپ کے باپ کی طرح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ آپ کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا،عمران خان براہوگا ، لیکن لوگ آپ کی بات نہیں مانیں گے،لوگ یہی کہیں گے آپ نے خود کو بیچا ہے، سارا پاکستان یہی سمجھے گا آپ نے ضمیر بیچا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آپ کےلیے شادی میں جانا مشکل ہوجائےگا، لوگ آپ کے بچوں سے شادی نہیں کریں گے،اسکول میں آپ کے بچوں کو برا بھلا کہاجائےگا۔

عمران خان نے کہا کہ اس کے بعد آپ الٹا لٹک جائیں گے تو بھی لوگوں نے یہی کہنا ہے ضمیر بیچے ہیں،جو ایم این ایز غلطی کربیٹھے، آپ کو معاف کردوں گا واپس آجائیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ سب سے غلطیاں ہوجاتی ہیں، اللہ معاف کرنے والا ہے،میں باپ کی طرح ہوں جو بچوں کی غلطیاں معاف کردیتا ہے، اپنے بچوں کے مستقبل کے واسطے یہ غلطی نہ کرنا۔

وزیراعظم نے کہ اکہ مجھ سے لوگوں نے کہا ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں،میں نے کہا، مجھے آخرت کی فکر ہے، عوام کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے حکومت چلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایم این ایز کو رشوت دے کر حکومت بچانی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں ۔

عمران خان نے کہاکہ سوٹ پہننے والے بے غیرت نے تجویز دی کہ امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا جبکہ مجرم، ڈرپوک اور جھوٹا باہر بیٹھاہے۔

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ شام کو 7 بج کا 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی حوالے سے اجلاس ، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکو بی کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، این ڈی ایم اے کی پیشگوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے  الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ملک بھر میں 29 اپریل تک شدید بارشوں کے ساتھ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جار کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر سے آندھی، جھکٹر، گرج چمک کے ساتھ بارش اور سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کردی جس پر این ڈی ایم اے نے بھی ہدایات جاری کر دی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

27 اپریل کو بلوچستان نوشکی، پشین،ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 27 تا 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال بھی متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں، بہائو تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بجلی کے کھمبوں ، کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔ موسم برسات میں نقصان سے بچائو کیلئے چھتوںاور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں، نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے بروقت ضروری اقدامات کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll