جی این این سوشل

تفریح

بھارتی  فلم ہدایت کار گریش ملک کا بیٹا عمارت سے گر کر ہلاک

ممبئی: بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر گریش ملک  کا نوجوان بیٹا عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی  فلم ہدایت کار گریش ملک کا بیٹا عمارت سے گر کر ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بالی وڈ کے معروف فلم ہدایت کار گریش ملک کا نوجوان بیٹا رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ گریش ملک کے بیٹے منان کی ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع گھر کی پانچویں منزل سے گر کر موت ہوگئی۔

اس افسوسناک واقعے  کی فلمساز پونیت سنگھ اور فلم  ”تور باز“ میں گریش کے پارٹنر نے  تصدیق کردی ہے۔

پروڈیوسر راہول مترا نے  کہا ہے کہ ” میں اس افسوسناک واقعے کے بارے میں جان کر بالکل خوش نہیں ہوں اور ابھی سنجو (سنجے دت) کو مطلع کیا جو بہت زیادہ غمگین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  فلم ”تور باز“ کی شوٹنگ  پر  گریش ملک کے ساتھ منان سے ایک دو بار ملاقات ہوئی  اور اسے بہت باصلاحیت اور وعدہ کرنے والا لڑکا پایا تھا۔

خیال رہے کہ گریش ملک سنجے دت کی فلم ”تور باز“ کے ہدایت کار تھے۔

پاکستان

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نس وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کی جانب سے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔

بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکلانے کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ژوب: دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ژوب:  دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ژوب، دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلاک ہوگئی ہے، سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں، ژوب دہانہ سر این 59 سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے میں تقریباً 72 گھنٹے لگیں گے۔

جمعرات کو اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ 27 مارچ 2024 کو ژوب۔ دہانہ سر سیکشن پر مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےشاہراہ بلاک ہوگئی ہے ۔ ژوب ۔ دہانہ سر این 50 پر بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

ژوب دہانہ سر این 50 سڑک کو بھاری سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری کو سائٹ پر متحرک کر دیا گیا ہے۔ سلائیڈنگ میٹریل کو ہٹانے اور سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کا باپ کے ساتھ مل کر بہن کا قتل ، ویڈیو منظرعام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واقعہ کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں  بھائی کا باپ کے ساتھ مل کر بہن کا قتل ، ویڈیو منظرعام

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھائی کا باپ کے ساتھ مل کر بہن کو گلا دبا کر قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود  چک 477 میں گھر والوں کے سامنے ایک بھائی نے اپنی 22 سالہ بہن ماریہ کا گلا دبا کر اسے موت کی نیند سلا دیا۔  ماریہ کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شپ میں قتل کیا گیا، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی۔ 

ڈی پی او کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں 4 لوگ موجود تھے، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں لڑکی کے باپ اور بیٹے کو نامزد کیا گیا، جبکہ فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون لڑکی کی بھابھی ہے۔  پولیس نے مرکزی ملزم فیصل اور اس کے باپ عبدالستار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ویڈیو بنانے والے ملزم شہباز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

 ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق لڑکی کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ڈی این اے اور پوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll