پاکستان

’ اسپیکر  نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا ‘

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جیتنے والا کپتان کبھی نہیں بھاگتا، عمران خان نے اپنے اسپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 20th 2022, 7:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
’ اسپیکر  نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا ‘

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، جیتنے والا کپتان کبھی نہیں بھاگتا۔ عمران خان کو پہلے دن سے اپنی شکست نظر آرہی ہے، عمران خان نے اپنے اسپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی، آئین پاکستان کہتا ہے کہ 14دن کے اندر اجلاس بلایا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان  نے آئین توڑا ہے، اسپیکر  نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا، منحرف ممبران کو سندھ ہاؤس منتقل کیا گیا تو اس نے پروپیگنڈاشروع کر دیا، سب نے دیکھا  عمران خان نے پارلیمان اور لاجز پر حملہ کیا۔ حکومت کے اب آخری دن شروع ہوچکے ہیں، اب آپ کو  ہر چیز کا حساب دینا ہوگا،  تاریخ میں لکھا جائے گا کہ کون سا ممبر آئین اور عوام کے ساتھ کھڑا تھا، عوام ہر اس شخص سے نفرت کرتے ہیں جو تین سال سے آپ کے سہولت کار بنے ہوئے تھے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ  آپ کو یہ ٹاسک دیا گیا  تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچاؤ،  آپ کا کام تھا کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنا،  آپ کا کام ہی یہ تھا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرو اور آپ نے یہ کیا، آپ کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پاکستان اور یورپ کے تعلقات کو سبوتاژ کرو، آپ کو یہ ٹاسک دیا گیا  تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچاؤ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اس ملک میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے، اگر ہمت ہے تو آؤ اور پارلیمان میں ہمارا مقابلہ کرو، او آئی سی ممالک سے آنے والے ہمارے مہمان ہیں، لیکن یہ تعلقات ہم نے بنائے  تھے، یہ کانفرنس طالبان کیلئے بلوائی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اچھا ہے یہ کانفرنس ہو رہی ہے لیکن یہ پاکستان پر نہیں افغانستان پر ہو رہی ہے۔