مجھے 16 کروڑ کی آفر کی گئی، پی ٹی آئی ایم این اے نصرت واحد کا دعوی
اسلام آباد: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کا کہنا ہے کہ انہیں پیپلزپارٹی کی جانب سے پیسوں کی آفر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) ایم این اے نصرت واحد کو پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیسوں کی آفر ہوئی ہے،اس حوالے سے پی ٹی آئی ایم این اے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
ویڈیو میں پی ٹی آئی ایم این اے نصرت واحد نے بتایا ہے کہ مجھے پیپلزپارٹی پنجاب اور سندھ سے پیسوں کی آفر ہوئی، 16 کروڑ کی آفر کی گئی ہے اور آئندہ انتخابات کے بعد اسپیشل سیٹ کی آفر بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کو رد کرنا ایک مشکل کام ہی ہوتا ہے، لیکن میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہئے۔
بنگالی حکومت کا ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ، 2025 معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں، بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- ایک گھنٹہ قبل
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آذربائیجان کےسفارتخانے کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل