جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم سے گورنر سندھ، وفاقی وزراء، سندھ کےارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم سے گورنر سندھ، وفاقی وزراء، سندھ کےارکان قومی اسمبلی کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیربحری امورسید علی حیدر زیدی کے ہمراہ سندھ سے تعلق رکھنے والےارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطاءاللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت وحید کی شرکت۔ؤوزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی میں جاری وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

دنیا

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll