اسلام آباد : اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو رزہ 48 واں اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہاہے۔


تفصیلات کے مطابق یہ دوروزہ وزارتی اجلاس اتحاد، انصاف اور ترقی کے لئے شراکت داری کے موضوع پر ہورہاہے ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں اور مبصرممالک کے وزرائے خارجہ اوراعلیٰ سطح کے وفود اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ 23مارچ کی یوم پاکستان پریڈ میں اعزازی مہمان ہوں گے۔
چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی مہمان خصوصی کے طورپرشرکت کریں گے۔عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل سمیت او آئی سی کے غیر رکن ممالک کے حکام اوراقوام متحدہ اور علاقائی و عالمی اداروں کے اعلیٰ نمائندے بھی اجلا س میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کل اجلاس کی افتتاحی نشست سے کلیدی خطاب کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اسلامی دنیا کو سیاسی، سیکیورٹی ،سماجی اوراقتصادی شعبوں میں موجود مواقع اوردرپیش چیلنجوں کے تناظرمیں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کی کانفرنس خصوصی اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔ عالمی وعلاقائی اہمیت کے معاملا ت پرغوروخوض سمیت کانفرنس میں فلسطین اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور ان کی دیرینہ حمایت کااعادہ کیاجائے گا ۔
کانفرنس میں اسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کاعزم دہرایاجائے گا اور ماحولیاتی تبدیلی، کوروناوباء سے بچائو کی ویکسین کی فراہمی میں ناہمواری اور پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں درپیش مشکلات پر غورکیاجائے گا۔
کانفرنس میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی سنگین خلاف ورزیوں کاجائزہ لیاجائے گا اس موقع پر جموں وکشمیرکے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کاوزارتی اجلاس بھی ہوگا ۔ وزارتی اجلاس میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے گزشتہ سال دسمبرمیں اسلام آباد میں ہونے والے غیرمعمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی مصائب ومشکلات کے تدارک کے لئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمدکاجائزہ بھی لیاجائے گا۔

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 19 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 20 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 21 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- ایک دن قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- ایک دن قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- ایک دن قبل








