کھیل
ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی اور ملتان کے نئے سربراہان کا تقرر کردیا گیا
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محبوب ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے سربراہ جبکہ سابق کرکٹر وسیم حیدر ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان کے سربراہ مقرر کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد محبوب نے ایک ٹیسٹ اور 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن وسیم حیدر نے 132 فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے ہیں، وہ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔
عمران عباس کو جنرل منیجر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور مقرر کردیا گیا ہے، وہ اس سے قبل ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان کے سربراہ تھے۔
اس کے علاوہ توفیق احمد کو سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کا چیف ایگزیکٹو تعینات کردیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی بی اے سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔
پاکستان
عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے
تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کے بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے۔ مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔
تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعظم کا بیان
— PTI (@PTIofficial) September 24, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار
نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیّت کا مظہر ہے،
تحریک…
ترجمان نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔
پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثرا انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے، انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔
جرم
نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ
والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

اسلام آباد: نورمقدم اور سارہ انعام کے والد نے اتوار کے روز قتل کے مقدمات میں تیزی سے ٹرائل کا مطالبہ کیا تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور مجرموں کا احتساب کیا جائے۔ والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔
شوکت مقدم نے سارہ انعام کے قتل کی سفاکانہ نوعیت پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ نے سارہ کے اہل خانہ کو ان کے غم کی گھڑی میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر عدالتوں کے ذریعے انصاف طلب کیا تھا اور ان سے منصفانہ ٹرائل کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن یہ عمل طول پکڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نور مقدم کے کیس کی ہائی کورٹ نے سماعت کی تھی، جس کے نتیجے میں اس کے قاتل ظاہر جعفر کو سزا سنائی گئی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سزائے موت سنائی تھی۔ لیکن اب یہ کیس سپریم کورٹ کے زیر غور ہے، اور شوکت مقدم نے تاخیر کی وجہ سے عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اس کی تیزترین سماعت کا مطالبہ کیا۔
دنیا
سعودی عرب سمیت متعدد مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے،اسرائیلی وزیرخارجہ
پاکستانی وزیر خارجہ جیل عباس نے واضح کر دیا کہ جب تک فلسطین کا کوئی حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔

اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نےحال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے ساتھ ہی 6 سے 7 مسلم ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے،ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی یہ بات انتہائی اہم ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیرخارجہ نے زور دیا کہ سعودی عرب کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے چھ یا سات ممالک کا تعلق ایشیا اور افریقا سے ہوگا۔
ایلی کوہن نے کہا کہ انہوں نے کئی ایسے مسلم ممالک کے اہلکاروں سے ملاقات کی ہے جن کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان کوئی رسمی تعلق نہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ جیل عباس نے واضح کر دیا کہ جب تک فلسطین کا کوئی حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ حال ہی میں ان کی کسی پاکستانی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔
سعودی عرب سے امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے،وزیر خارجہ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/RvJp6Yc5QA
— GNN (@gnnhdofficial) September 24, 2023
کوہن نے پچھلے ماہ انکشاف کیا تھا کہ ان کی لیبیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس پر نجلا منقوش کو نہ صرف عہدہ بلکہ ملک چھوڑنا پڑگیا تھا اوراب ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے قومی دن پر اسرائیل کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی، اسرائیل کا کہنا تھا کہ وہ سعودی شاہ، سعودی حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارک باد پیش کرتا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
جرم 2 دن پہلے
فیصل آباد میں پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
-
تجارت ایک دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
ٹیکنالوجی 18 گھنٹے پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کے سلسلے میں کینیڈا سے تعاون کرے، جسٹن ٹروڈو
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا