گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تیسری نمبر پلیٹ بھی متعارف کرانے کی تیاریاں لیکن یہ کہاں پر لگے گی؟ تہلکہ خیز خبر
رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر تیسری نمبرپلیٹ لگانے کی مہم شروع ہو جائے گی۔


لاہور: روایتی طور پر دنیا بھر میں موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کی 2نمبر پلیٹس ہوتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دو نمبر پلیٹس میں سے ایک گاڑی کے آگے اور ایک پچھلے حصے میں لگائی جاتی ہے تاہم پنجاب میں اب ایک تیسری نمبر پلیٹ بھی متعارف کرانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اور یہ تیسری نمبرپلیٹ کار اور موٹرسائیکل مالکان کو 1ہزار 50روپے میں پڑے گی۔
یہ تیسری نمبر پلیٹ گاڑیوں کی ونڈسکرین پر اور موٹرسائیکلوں کی ہیڈلائٹ پر لگائی جائے گی۔ پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے تیسری نمبرپلیٹ کی منظوری کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر تیسری نمبرپلیٹ لگانے کی مہم شروع ہو جائے گی۔ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ اس تیسری نمبر پلیٹ کی فیس 1ہزار 50روپے رکھی جائے۔ اس تیسری نمبرپلیٹ میں گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کا تمام ڈیٹا شامل ہو گا۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 8 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل







