او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کی سربراہی ایک سال کیلئے پاکستان کو سونپ دی گئی
اسلام آباد : پاکستان ایک سال کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین بن گیا ہے۔ نائجر کے وزیر خارجہ نے باضابطہ طور پر پاکستان کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا اعلان کیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران پاکستان کو اس اہم فورم کی سربراہی سونپی گئی۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ ، اوآئی سی سیکریٹری جنرل اور وفود شریک ہیں جبکہ چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔
نائجروزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کہ دہائیوں پہلے اوآئی سی کی بنیاد رکھی گئی ،اوآئی سی کے 48ویں اجلاس میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نائجر کے وزیرخارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت پاکستان کو سونپی۔
نائجر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کا مقصد تمام ممالک میں استحکام کا فروغ ہے، اوآئی سی اجلاس کے پاکستان میں انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر شراکت داری پائیدارہوتی ہے ، امت مسلمہ کودہشتگردی اور انتہاپسندی جیسے چیلنجز کا سامناہے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
او آئی سی ہے کیا ؟
اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے بعد دُنیا کی دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے، دنیا بھر کے 57 مسلم ممالک اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔
او آئی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ہر سال اجلاس ہوتا ہے . پاکستان ، سعودی عرب، ترکی،افغانستان، ایران، انڈونیشیا ،ملائشیا، اردن، کویت ، لبنان، الجزائر، چاڈ، مصر، یمن،سوڈان ،صومالیہ، فلسطین ، مراکش، نائیجیریا اور لیبیا او آئی سی کے بنیادی ارکان میں شامل ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔
پاکستان 1970، 1980، 1993 اور 2007 میں چار بار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاسوں کی میزبانی کرچکا ہے۔

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 12 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 11 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 13 گھنٹے قبل

کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افغان خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد،تفتیش جاری
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- 9 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہوگئیں
- 7 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل پاکستان کیلئے عسکری و سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر کھیلے،برطانوی جریدے کا اعتراف
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- 6 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)

