مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری کوکردار ادا کرنا چاہیے : سعودی وزیر خارجہ
اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودنے او آئی سی اجلاس میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری کوکردار ادا کرنا چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودنے او آئی سی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ،اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن قرار دینے سے بین الاقوامی ہم آہنگی میں مدد ملے گی ۔
شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر ٹرسٹ فنڈ کا قیام خوش آئند ہے ،ٹرسٹ فند کے ذریعے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کی جائیگی ۔
سعودی وزیر خارجہ نے امت مسلمہ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قرار دادوں کے مطابق فلسطین کا پر امن حل چاہتے ہیں ، مسئلہ کشمیر پر منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری کوکردار ادا کرنا چاہیے ۔ یمن کے عوام کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر مد د کر رہے ہیں، جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور ہونا مسلم امہ کی بہت بڑی کامیابی ہے
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا 48 واں اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 57 ممالک کے وزرائے خارجہ موجود ہیں، ان کے علاوہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور اہم شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 15 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 3 گھنٹے قبل
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 11 گھنٹے قبل

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل
- ایک گھنٹہ قبل
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 14 گھنٹے قبل
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
- 43 منٹ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل