پاکستان
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے بیان جاری کر دیا
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں ۔
اسلام آباد : او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے کہاہے کہ بھارت کے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، یمن کی صورتحال او آئی سی کیلئے تشویشناک ہے ۔
آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپرریشن (او آئی سی )کے وزراءخارجہ کا 48 واں اجلاس اسلام آباد میں جاری جس سے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع اور او آئی سی وزرائے خارجہ کے 48 ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، بہترین مہانداری پر پاکستان کے مشکور ہیں ، او آئی سی کا 48 واں اجلاس اتحاد، انصاف اور ترقی کیلئے شراکت داری کے موضوع پر ہے ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں ۔
سیکریٹری جنرل نے کشمیر کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے ، کشمیر کا مسئلہ کافی عرصہ سے حل طلب ہے ، او آئی سی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ، کشمیر کا حل کشمیر کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے ۔
حسین ابراہیم طہٰ کا کہناتھا کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلا ف ورزی ہے ، خطے میں استحکام اور پائیدار امن کے خواہاں ہیں ،فلسطین سے متعلق اسرائیلی پالیسی پر تشویش ہے ، اسرائیل فلسطینیوں کی زمین پر قبضے اور مظالم کر رہاہے ،ہمیں فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کرنا چاہیے ۔
ان کا کہناتھا کہ یمن کی صورتحال او آئی سی کیلئے تشویشناک ہے ، یمن تنازع سے وہاں کے عوام بری طرح متاثر ہیں، یمن میں خون ریزی کو فوری بند ہونا چاہیے ، حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادیوں پر حملے تشویشناک ہیں ،یمن تنازع کا حل فوری ہونا چاہیے ، یمن مسئلے کا پر امن اور پائیدار حل ضروری ہے ۔
ا ن کا کہناتھا کہ مسلم ممالک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، افغانستا پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس کامیاب رہا، افغان امن کیلئے عالمی برادری سے رابطے میں ہیں ، صومالی اور سوڈان مسلسل تنازعات کا شکار ہیں، مسلم براداری کو انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہوگا ،افریقی ممالک کے تنازعات کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا، جنیوا کنونشن اور سلامتی کونسل کی قرار دوں کے مطابق شامل کے مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی باعزت واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں، اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلام فوبیا کے خلاف دن منانے کی قرار داد منظور کیا ہے ، امید ہے کہ اس دن کو منانے سے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو گی ۔
علاقائی
لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند
لاہور سےاسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کوبھی بند کر دیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
جبکہ لاہور سےاسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز لاہور رنگ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنے جا اعلان کر دیا گیا تھا۔
جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، جبکہ موٹرویز کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔
پاکستان
وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، پولیس تعینات
24 نومبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی
وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں 23 نومبر کو میٹروبس سروس آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند رہے گی تاہم آج راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال رہے گی، جبکہ 24 نومبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔
جبکہ دوسری جانب ایکسپریس وے، ڈی چوک، زیرو پوائنٹ پر بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بس اڈے بھی بند کردیئے گئے تھے، راولپنڈی میں بھی تمام انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈے تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی 30 ہزار اضافی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب شہر اقتدار میں امن و امان قائم رکھنے کے لیےپنجاب اور سندھ سے پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جاب سے 19 ہزار، سندھ سے 5 ہزار پولیس نفری کی شہر اقتدار آمد ہوئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر سے ایک ہزار، 5 ہزار ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
دنیا
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے،ترجمان
برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اُس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہےکہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیدر لینڈ اور اٹلی بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں، اطالوی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو اٹلی میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کرنا اٹلی کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔
جبکہ اس سے قبل نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا تھا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا، تو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلا ف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے تحت ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں،عالمی عدالت نے غزہ میں جاری جنگی جرائم اور انسانیت سوز سلوک پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟