جی این این سوشل

پاکستان

عالمی سطح پر اُمت مسلمہ کی قیادت کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے : فواد چوہدری 

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے موقع پر ویڈیو  پیغام جاری کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی سطح پر اُمت مسلمہ کی قیادت کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے : فواد چوہدری 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کی قیادت کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ۔   امت مسلمہ کے تمام تر مسائل اس اجلاس میں زیر بحث آئیں گے جو کہ موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ  صرف تین ماہ میں دوسری مرتبہ او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  کانفرنس میں مسلم امہ کے مسائل زیر بحث ہیں، شرکاء کی تقاریر جاری ہیں، کانفرنس میں تقریباً 32 وزراء خارجہ اور 700 سے زائد مندوبین شریک ہیں۔ 

چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ پاکستان کے ہر فرد کو فخر ہونا چاہئے کہ آج پاکستان مسلم امہ کی قیادت کر رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مندوبین ہمارے سیاسی حالات کو نظر انداز کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہیں جو پاکستان کے لئے عزت کا باعث ہے،  اپوزیشن جماعتوں خصوصاً ان لوگوں جنہوں نے کانفرنس کو ناکام کرنے کی کوشش کی،ان  کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہ کانفرنس کامیابی سے جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) کا 48 واں اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 57  ممالک کے وزرائے خارجہ موجود ہیں، ان کے علاوہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور اہم شخصیات بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس مسلم ممالک کی 57 رکنی کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس ’اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کی تعمیر‘ کے موضوع کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔

علاقائی

وزیراعلیٰ کی پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی منظوری

چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ  کی پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی، چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔

مریم نوز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، 50ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلئے اخوت کو ٹرانسفر کیا گیا تھا جس میں سے 38 ہزار کی تصدیق مکمل کرلی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 20900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں، اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پرگھروں کیلئے سواتین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ جون 2025 تک 47 ہزار گھر اوراگلے دسمبر تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائیگا۔ 

اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری دی بھی گئی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کو تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے، نعروں اور دعووں پر یقین نہیں رکھتے، اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےقومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 نومبر کو ہونے والے قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تناظر میں پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تازہ پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کے لئے شہدا اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور فرض شناسی کا ثبوت ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہر قسم کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

انہوں نے دشمن نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو ختم کرنے کے لئے پقک فوج کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوم اور سکیورٹی فورسز کے اجتماعی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ہم آہنگی اور موثر آپریشنز کے ذریعے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دیرپا استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے گی اور امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق  ترجمان برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اُس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

ترجمان نے  اپنے بیان میں واضح طور پر کہا ہےکہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیدر لینڈ اور اٹلی بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں، اطالوی وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو اٹلی میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کرنا اٹلی کی قانونی ذمہ داری ہوگی۔

 جبکہ اس سے قبل نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا تھا کہ اگر نیتن یاہو نے نیدرلینڈز میں قدم رکھا، تو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے خلا ف  جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے تحت ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں،عالمی عدالت نے غزہ میں جاری جنگی جرائم اور انسانیت سوز سلوک پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll