Advertisement
پاکستان

تحریک عدم اعتماد پر آئین کے مطابق کارروائی چلاؤں گا: اسد قیصر

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئین کے مطابق کارروائی چلاؤں گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 24 2022، 2:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک عدم اعتماد پر آئین کے  مطابق کارروائی چلاؤں گا: اسد قیصر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھاکہ بطور قومی اسمبلی کسٹوڈین آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل95 کے مطابق کارروائی چلاؤں گا، قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کی شق 37 اور ضوابط کے مطابق کارروائی چلاؤں گا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے اور اس حوالے سے اسپیکر نے 25 مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے۔ 

Advertisement