Advertisement
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان  نے  قوم سے اہم خطاب میں  قوم کو 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 24 2022، 4:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام  اہم پیغام

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ  قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں، لوگوں کو خریدا جارہا ہے، اسے ہمیں روکنا ہوگا۔ چور اکٹھے ہوکر منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، حکم ہے کے بدی اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ڈاکؤوں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، اور پیسہ باہر بھیج رہا ہے، چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان  نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام دیں گے ۔ 

 

Advertisement