Advertisement
پاکستان

پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہو سکتے ہیں : شیخ رشید

لاہور : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے  کہ جو لوگ پارٹیاں بدل رہے ہیں ان کے ذہن میں یہ بھی ہونا چاہیے کہ پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہو سکتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 24th 2022, 5:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہو سکتے ہیں : شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ  شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن والے 25 یا 26 تاریخ کو نکلیں گے اور میں نے  اسلام آباد انتظامیہ سے کہا ہے کہ ان سے رابطہ کریں، ہم نے دو ہزار رینجرز، ایک ہزار ایف سی اور 9ہزار پولیس سمیت 12ہزار سیکیورٹی پر مقرر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی کو جلسوں کی جگہ کی اجازت دے دی ہے ، مسلم لیگ ن نے ابھی تک اپنے جلسے کی اب تک درخواست نہیں دی ، کل اگر کوئی مسئلہ ہوا تو ن لیگ شکایت نہ کرے ۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ،دس دن میں پاکستانی سیاست فیصلہ کن ہوگی ،ہم دھرنا نہیں دے رہے ،   تمام حالات خیریت سے گزریں گے اور پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین جلسہ عمران خان 27تاریخ کو شام چار بجے پریڈ گراؤنڈ میں کریں گے، قوم میں اتنا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہ خودداری کی لڑائی ہے۔

 شیخ رشید نے کہا  کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا۔ان کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے بندے ہیں۔ ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے۔اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں رہتی۔ اتحادی دیر سے فیصلہ کرتے ہیں، اچھی بات ہے سوچ کر فیصلہ کرنا چائیے۔ حالات روز بروز بہتری کی طرف آرہےہیں۔ پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

شخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن  کو فوج کا خیال آگیاہے، بہت اچھی بات ہے، اس میں  کوئی شک نہیں کہ پاک فوج اچھی اور عدلیہ دور اندیش ہے۔  روز بروز حالات بہتری کی طرف آئیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ حالات ایسی بہتری کی طرف آئیں کہ یہ ملک اور جمہوریت آگے بڑھے اور جب جمہوریت آگے بڑھے گی تو ہم اپنے مسائل کو بھی مل جل کر حل کر لیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے گھر کے اندر پسوڑی پڑی ہوئی ہے، ان کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن ہو چکا ہے، اپوزیشن نے آخری سال میں  عمران خان کو ہیرو بنا دیا ہے۔ 

بلاول کی جانب سے گیٹ نمبر4 کا دروازہ نہ کھٹکھٹانے کے بیان پر شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کے تو ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے ہیں، یہ تو کہتے تھے کہ او آئی سی کانفرنس نہیں ہونے دیں گے لیکن انتہائی تاریخی کانفرنس ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی عدلیہ ذمے دار عدلیہ ہے اور اپوزیشن کو بھی سوچنا ہو گا کہ پاکستان کو انتشار اور خلفشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پاکستان کے باخبر لوگوں میں سے ایک ہوں، کوئی کہیں نہیں جا رہا، ٹی وی چینلز پر افواہیں اڑائی جا رہی ہیں کہ عثمان بزدار کہیں جا رہا ہے لیکن وہ کہیں جا رہا اور میں ابھی اس سے مل کر آ رہا ہوں، وہ بھی میری طرح چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

اس سے قبل لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید  نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار اورشیخ رشید نے اپوزیشن کی جانب سےسیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا، 27مار چ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا۔ 

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 19 گھنٹے قبل
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

  • 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'،  عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

  • 2 دن قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 20 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

  • 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

  • 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 18 گھنٹے قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 20 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement