اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کاکہنا ہے کہ آج اسپیکر نے پھر بطور اسپیکر نہیں پی ٹی آئی ورکر کیطرح پارلیمانی قانون کو پاؤں تلے روند دیا۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے بلاول بھٹو کے ہمراہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج دیکھا کہ اسپیکر نے عمران نیازی کیساتھ مل کر سازش کی اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریوزیشن 8 مارچ کو پیش کی گئی، اسپیکر 14 روز میں اجلاس بلانے کا پابند تھا، تاریخ کو 14 دن ہو گئے تھے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہا کہ او آئی سی اجلاس کے باعث احتجاج نہیں کرینگے، کیا وجہ تھی کہ اسپیکر 21 سے پہلے اجلاس نہیں بلا سکے۔
شہبازشریف نے کہا کہ سپیکر پہلے اجلاس بلا سکتے تھے لیکن انہوں نے نیازی کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا، آج دعا کے بعد کھڑا ہوا لیکن سپیکر نے موقع نہیں دیا ، دعا کے بعد اجلاس ملتوی کرنا روایت ہے لیکن قانون روایت سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے اس کردار کو تاریخ میں سیاہ الفاظ مین یاد رکھا جائے گا، تعزیت اور فاتحہ خوانی ایوان کی روایت ہے لیکن قانون اور آئین روایت سے بالاتر ہیں، آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی، اس کی اجازت دی جانی چاہیے تھی، ووٹنگ کرانی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اسپیکر نے پاکستان کی پارلیمان کی تاریخ میں گھناؤنا کردار ادا کیا ہے جس کو پوری قوم برے الفاظ میں یاد رکھے گی، پاکستان آج تاریخ کے اہم موڑ پر ہے اور ایک دہانے پر ہے اور پوری قوم کی نظر پارلیمان پر لگی ہوئی ہے، دھاندلی اور دھونس کے ذریعے آئین کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
شہباز شریف نے خبردار کیا کہ اگر پیر کو ہونے والے اجلاس میں اسپیکر نے پھر غیرآئینی، غیرقانونی یا غیرپارلیمانی عمل شروع کیا تو پھر ہم ہر آئینی، قانونی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے تاکہ تحریک عدم اعتماد قانون کے ذریعے آگے چلے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر عمران خان کے ’اسٹوج‘ بن گئے ہیں، میں انہیں خبردار کرتا ہوں کہ اگر پیر کے روز انہوں نے یہ حکرت کی تو پھر ہم سے کوئی نہ پوچھے اور اپنے حق کی حفاظت کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں ، کپتان پچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے، آج فاتحہ خوانی کا بہانہ تھا، بلکل روایت ہے، تحریک پیش ہونے کے بعد انھوں نے پارلیمان پر حملہ کیا اور سندھ ہاؤس پر حملہ کر کے دہشت پھیلانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھاگنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں ، اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، ہم عمران کوبھاگنے نہیں دینگے۔
پاکستان شوبز کی خوبرو جوڑی صبور علی اور علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر
- ایک گھنٹہ قبل

کاز لسٹ کی منسوخی، میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے،جسٹس اعجازاسحاق
- ایک گھنٹہ قبل

مسافروں کے ممکنہ رش کے پیش نظر ریلوے حکام کا عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
- 20 منٹ قبل

2 خلا باز س نو ماہ اسپیس میں پھنسے رہنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا بڑا اقدام ،خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

نواز شریف کے صاحبزادےحسن نوازبرطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ
- 36 منٹ قبل

وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین دن کی تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے17 بچے انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کےعوام فتنہ الخوارج کیخلاف متحدہ ، سیکورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی
- 3 گھنٹے قبل

اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی، فواد چوہدری
- 4 گھنٹے قبل