کورونا کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کل سے 9 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلی ٰ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں بڑھتے کورونا کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 9 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں کل سے اسکول بند کیے جائیں گے ، ان اجلاس میں کہا گیا کہ جن اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے وہاں اسکولوں کی بندش کے دوران اسٹاف آئے گا اور والدین ہوم ورک کے لیے اسکول آسکیں گے۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کی پابندیاں نافذ کردگئی ہیں جبکہ پنجاب کے بعض شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 76 ہزار 379ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں2169 افراد چل بسے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید58 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار595ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 355ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 9ہزار 964کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 5 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- ایک گھنٹہ قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 2 گھنٹے قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 6 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 44 منٹ قبل