جی این این سوشل

پاکستان

شاہ محمود قریشی کا چودھری پرویز الٰہی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ محمود قریشی کا چودھری پرویز الٰہی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ سے قبل حکومت کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویز الٰہی کو ٹیلیفون کیا ہے ، جبکہ چودھری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کے ہمراہ ہفتہ کی دوپہر 2 بجے لاہور میں پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام چودھری برادران تک پہنچائیں گے۔

تجارت

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت  میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.21 روپے پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس  کا  فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات شاید نہ ہوتے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی ، سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو آخر میں سنیں گے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا الیکشن کمیشن نے رپورٹ جمع کرائی ہے آپ نے وہ رپورٹ دیکھی ہے؟ 

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہیں دیکھی۔ قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں، اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا انکوائری کمیشن کے سربراہ بھی عدالت میں موجود ہیں، عدالت کا رپورٹ سے متعلق کوئی سوال ہو تو کمیشن کے سربراہ سے پوچھا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کمیشن کہہ رہا ہے قانون موجود ہیں ان پر عمل کرلیں، بہت شکریہ، یہ کہنے کیلئے کیا ہمیں کمیشن بنانے کی ضرورت تھی؟ اگر 2019 والے فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلی میرسرفراز احمد بگٹی ، صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ہوائی اڈے پر صدر کا استقبال کیا ۔

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعلی سرفراز بگٹی ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll