امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ اقتصادی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیئے

واشنگٹن : ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے سکول بند کرنے پر طالبان کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 25th 2022, 9:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ اقتصادی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیئے

تفصیلات کے مطابق امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ اقتصادی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیئے ہیں،  افغانستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی معاملات پر آج دوحہ میں مذاکرات ہونا تھے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ  لڑکیوں کے سکول بند کرنے پر طالبان کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں، طالبان نے بین الاقوامی برادری سے کئے وعدوں کی خلاف ورزی کی جو مایوس کن ہے، طالبان کے ساتھ تعلقات میں اس فیصلے کو ٹرننگ پوائنٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق  طالبان کے ساتھ امریکی نمائندوں، ورلڈ بینک، اقوام متحدہ نمائندوں کی کئی ملاقاتیں طے تھیں۔

خیال رہے کہ  طالبان، امریکا اور بین الاقوامی اداروں کے مذاکرات میں افغان سنٹرل بنک، کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ پر بات ہونا تھی۔