راولپنڈی:بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب مضافاتی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرودں کی موجودگی کی طلاع پر گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان نیشنل آرمی (بی این اے) سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد بشمول نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی مارے گئے۔
دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی، لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔
دورانِ آپریشن دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو علاقے میں امن و سلامتی کو خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
آپریشن کے دوران، قوم کے ایک بہادر فرزند، سپاہی نثار نے شہادت کو گلے لگایا جبکہ دو سپاہی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک گھنٹہ قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 15 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
