Advertisement
پاکستان

عمران خان کی معاشی پالیسی تبدیلی نہیں تباہی ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسی تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 27 2022، 12:37 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی معاشی پالیسی تبدیلی نہیں تباہی ہے: بلاول بھٹو

پارا چنار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ مدینے کی ریاست نہیں اس ریاست کے نام کی توہین ہے، وہی وزیر جو مدینے کی ریاست کا درس دیتے ہیں اسی منہ سے اگلے جملے میں گالی دیتے ہیں، یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جس میں امیر کے لیے ریلیف اور غریب کے لیے مہنگائی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ معاشی ناکامی اور بحران کی وجہ سے تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا اور آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس جاکر ملک کی معاشی خود مختاری کا سودا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی معاشی ناکامی کا بوجھ ملک کے غریب عوام بجلی کے بلوں کی مد میں ادا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف حکومت نے بجٹ میں پسندیدہ لوگوں کو ریلیف دیا، آخری بجٹ میں ہر چیز پر ٹیکس لگایا گیا، یہ سونامی نہیں تباہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی اپنی غلطی تسلیم کرنے پر تیار نہیں لیکن وقت آ گیا ہے کہ مل کر پاکستان کو ڈوبنے سے بچائیں، وقت کے فرعون کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے اور وقت کے یزید کے خلاف آج ہم کھڑے ہیں، ہم تعداد میں تیسری لیکن کردار میں پہلی جماعت ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 17 گھنٹے قبل
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 2 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 2 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 2 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 15 گھنٹے قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 13 گھنٹے قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement