کھیل
ٹرپل ایچ نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا،شائقین افسردہ ہوگئے
۔ان کا آخری میچ 11 جنوری 2021 کو ہوا جس میں وہ اور رینڈی اورٹن ایک اسٹریٹ فائٹ مقابلے کے لیے مدمقابل آئے۔
واشنگٹن(: پال مائیکل لیوسق المعروف ٹرپل ایچ نے اپنے ریسلنگ کیرئیر کو الوداع کہہ دیا ، 52 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار کی کارڈک سرجری ہوئی تھی ،وہ اب کبھی ان ایکشن نظر نہیں آئیں گے ،
شائقین افسردہ ہوگئے ۔ای ایس پی این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں 52 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار نے بتایا کہ وہ اب کبھی ریسلنگ رنگ میں ان ایکشن نظر نہیں آئیں گے جس کی وجہ ستمبر 2021 میں کارڈک سرجری تھی۔انہوں نے کہا 'پہلی بات تو یہ ہے کہ میرے سینے میں ڈی فیبلیٹر(کارڈک اریسٹ کے شکار مریضوں میں دل کی دھڑکن کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرنے والا آلہ) موجود ہے، تو لائیو ٹی وی میں مرنا کوئی اچھا خیال نہیں۔
انہوں نے مزید کہا 'جہاں تک رنگ میں اترنے کی بات ہے تو اس کو الوداع کہہ چکا ہوں، میں اب کبھی کسی سے مقابلہ نہیں کروں گا۔انٹرویو کے دوران ٹرپل ایچ نے اس لمحے کے بارے میں بتایا جب انہیں احساس ہوا کہ دل میں کچھ خرابی ہے۔ان کا کہنا تھا 'مجھے وائرل نمونیا ہوا، میرے پھیپھڑے ورم کا شکار ہوگئے، اگلے چند دن تک یہ سلسلہ چلتا رہا اور جب میں گھر آیا تو حالت زیدہ بدتر ہوگئی، میری بیوی نے کھانسی کے دوران خون کو دیکھا، تو میں ہسپتال گیا اور معائنہ کرایا۔ یہ وائرل نمونیا کا نتیجہ تھا مگر میرے پھیپھڑوں میں سیال اکٹھا ہوگیا تھا اور کچھ سیال دل میں بھی تھا'۔دل کے متعدد ٹیسٹوں کے بعد ٹرپل ایچ کو بتایا گیا کہ ان کا دل درست طریقے سے کام نہیں کررہا۔
انہوں نے وضاحت کی 'ہمارا دل کا 55 سے 65 فیصد تک کام کرنا اچھا نمبر ہوتا ہے مگر میرا نمبر 30 تھام مجھے فوری میسج دیا گیا کہ وقت نہ لیں اور ایمرجنسی روم کا رخ کریں'۔جب وہ ہسپتال میں پہنچے تو دل کی حرکت کی شرح 22 فیصد تک پہنچ گئی تھی اور ٹرپل ایچ کے مطابق یہ ہارٹ فیلیئر کا عندیہ تھا۔اگلی صبح یہ شرح 12 فیصد تک گھٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ درحقیقت موت کے منہ میں پہنچ چکے تھے اور ڈاکٹروں نے ان کی زندگی بچائی۔دی گیم، دی سیریبل اسساسین اور دی کنگ آف کنگز کے نامون سے معروف ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے چند مقبول ترین اور کامیاب اسٹارز میں سے ایک ہیں۔1995 میں کمپنی کا حصہ بننے کے بعد ٹرپل ایچ نے 14 بار ورلڈ چیمپئن شپس اپنے نام کیں اور اس حوالے سے جان سینا اور رک فلیئر ان سے آگے ہیں۔حالیہ برسوں میں وہ زیادہ توجہ این ایکس ٹی کو چلانے پر مرکوز کررہے ہیں مگر بڑے ایونٹس میں بطور ریسلر بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔ان کا آخری میچ 11 جنوری 2021 کو ہوا جس میں وہ اور رینڈی اورٹن ایک اسٹریٹ فائٹ مقابلے کے لیے مدمقابل آئے۔
ریسل مینیا میں انہوں نے 23 مقابلوں میں شرکت کی جو انڈرٹیکر کے بعد سب سے زیادہ ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے ایونٹ میں ان کا آخری مقابلہ ریسل مینیا 35 میں بٹیسٹا کے خلاف تھا جو بٹیسٹا کا بھی بطور ریسلر آخری مقابلہ تھا۔ٹرپل ایچ کا رنگ میں کیرئیر تو ختم ہوگیا مگر آنے والے برسوں میں وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں پس پردہ کافی کچھ کریں گے۔وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کے داماد ہیں اور انہیں ونس میکموہن کے کمپنی سے علیحدگی کے بعد اپنی اہلیہ اسٹیفنی کے ہمراہ کمپنی کو کنٹرول کرنے کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جاتا ہے۔اس وقت وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں گلوبل ٹیلنٹ اسٹرٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایگزیکٹیو نائب صدر ہیں۔
پاکستان
وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد
قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، علی ناصر رضوی
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ آج کے پلان کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، اسلام آباد کے عوام اور املاک کی حفاظت ذمہ داری ہے، کوئی روڈ بند ہے تو متبادل راستہ کھلا رکھا گیا ہے، ایئرپورٹ آنے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں،رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمدورفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا اور لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کورٹ کی جانب سے جو حکم آیا ہے وہ سامنے ہے، قوانین کے تحفظ کے لیے پولیس ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، 200 سے زائد پولیس کو مطلوب افراد گرفتار ہوئے، گرفتار افراد سے برآمدگیاں کی گئی ہیں۔ امن کو برقرار رکھنے کے لیے کاروائیاں کی جا رہی ہیں، پولیس گنجان آباد علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے، سی ٹی ڈی بھی مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں،غیر قانونی افغان باشندوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا مجمعے پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سیکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
پاکستان
ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اتھارٹی
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی 72 گھنٹوں کےلئے رکنا ہوگا۔
تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
پاکستان
حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا کوئی فرد نہیں جوآئین و قانون سے ہٹ کر آپ کو معافی دے سکے، بشریٰ ہی بی بی ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہورہیں، توشہ خانہ کا فراڈ سب کے سامنے ہے جعلی رسیدیں پیش کی گئیں
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، ایسا کوئی فرد نہیں جو آئین و قانون سے ہٹ کر معافی دے سکے۔
لاہورمیں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آج پی ٹی آئی کا ناٹک بند ہوگا۔ ملک کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات ناگزیرہوجاتے ہیں۔ لوگوں کی جان و مال اورغیرملکی سفارت خانوں کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یہ اقدامات خوشی سے نہیں اٹھا رہی، اس طرح کے احتجاج اوردھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا، جھوٹ اورانتشارپھیلانے کا مقصد ملک کی ترقی کو روکنا ہے۔ سیاسی جماعت پاکستان میں انتشار، افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی کے خلاف جو کیسزہیں ان میں ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں، اس گروہ سے خیرکی توقع رکھنا ایک رسک ہے، حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا انتظامی اختیار نہیں۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ کے پی حکومت کی اپنے صوبے میں دہشتگردوں پرکوئی نطر نہیں، راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکلیف کا احساس ہے۔ نومئی کو پی ٹی آئی نے وہ کچھ کیا جو دہشتگرد بھی نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نےعسکری تنصیبات پرحملے کیے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، حکومت ماضی میں ان کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کر چکی ہے، شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا کوئی فرد نہیں جوآئین و قانون سے ہٹ کر آپ کو معافی دے سکے، بشریٰ ہی بی بی ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہورہیں، توشہ خانہ کا فراڈ سب کے سامنے ہے جعلی رسیدیں پیش کی گئیں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا