پاکستان
بلین ٹری سونامی منصوبہ ، عالمی سطح پر ایک بار پھر پذیرائی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبےکی عالمی سطح پر تعریف کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں عالمی ادارہ برائے ماحولیات کی رپورٹ شیئر کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں عالمی سطح پر اس پذیرائی کے متعلق کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات (UNEP) نے اعتراف کیا ہے کہ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں اِقدام کرنے کی ضرورت ہے اور اس اہم محاذ پر پاکستان قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔
مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ ”ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں اِقدام کرنے کی ضرورت ہے اور اس اہم محاذ پر پاکستان قائدانہ کردار ادا کررہا ہے“ اقوامِ متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات (UNEP) کا اعتراف!https://t.co/jqcq8b7jRe
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2022
واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا تھا۔
علاقائی
لاہور اورگردونواح کے گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے خوشخبری
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے
این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن میں ایک اور ہائی پاور آٹوٹرانسفامرنصب، بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی ۔
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور (28 نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں دوسرے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو انرجائز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہور میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-2) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا، مذکورہ آٹو ٹرانسفارمر کو کامیابی کے ساتھ انرجائز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی بینک کی معاونت سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ- 1 کا حصہ تھا۔
منصوبے کی تکمیل سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹاﺅن لاہورسے بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے لاہوراور گردو نواح کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔بجلی کی فراہمی میں بہتری اور ترسیلی نظام میں مسائل کے خاتمے سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
علاقائی
کرم : جھڑپوں سے مزید 5 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی
پولیس حکام کے مطابق 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود 8 روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پولیس حکام کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ جھڑپوں میں اب تک 55 افراد جاں بحق اور 149 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔
علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ فریقن کے درمیان فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہنگو، اورکزئی اور کوہاٹ سے مشران کا جرگہ مذاکرات کے لیے پاراچنار پہنچ رہا ہے، فریقین فائر بندی پر راضی ہیں، فائر بندی پر مکمل عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرم میں کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
پاکستان
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔
وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
علاقائی 2 گھنٹے پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟