جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ  کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے۔ آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور محمد وسیم جونئیر ون ڈے ڈبیو کریں گے ۔

 فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں گیند لگنے کے باعث آج کے میچ میں آرام کریں گے۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت  ایرن فنچ وائٹ بال ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ سابق کیوی کپتان ڈینیل ویٹوری بھی ٹیم آسٹریلیا کے ہمراہ پہنچے ہیں ۔

واضح رہے کہ  پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا ایک روزہ میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔  اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی ہوگا جو 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان

پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر،  آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت  سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر،  آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔ 

بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا تحقیقات کا حکم

سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا  تحقیقات کا حکم

پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

مظاہرین پر مبینہ سرکاری آنسو گیس شیل کے استعمال کاالزام ہے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط میں لکھا گیا کہ محکمہ پولیس کی غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا، پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سے گونج اٹھا

دہلی میں گزشتہ ماہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسکول میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سے گونج اٹھا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دھماکے سےلرزاٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے پرشانت وہار میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی،دھماکا ایک سینما ہال کے نزدیک ہوا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کرلیا، جبکہ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہےاور میڈیا سمیت کسی کو بھی دھماکے کی جگہ جانے کی اجازت نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  دھماکے سےابھی کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ دھماکے سے متعلق مزید خبروں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔

دھماکا عین اس وقت ہوا جب سابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں انھوں نے دہلی کو سب سے غیر محفوظ شہر قرار دیا۔

یاد رہے کہ پرشانت وہار کے اسی علاقے میں گزشتہ ماہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسکول میں بھی دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll