جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجراء کرینگے، شیخ رشید

اسلام ٓباد:  وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجراء کرینگے، شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجراء کرینگے،  نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ  ای پاسپورٹ میں جدید ترین 29 نئے سکیورٹی فیچرز شامل کیےگئے ہیں، ای پاسپورٹ ، 2004 کے بعد پاکستانی سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپگریڈیشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر ای گیٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکے گا،  ابتدائی طور پر ای پاسپورٹ کی سہولت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لئے ہوگی۔

دنیا

روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات پر گرفتار

تیمور ایوانوف پر یوکرین کے ماریوپول میں تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کے نائب وزیر دفاع کرپشن کے الزامات پر گرفتار

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں گئیں۔اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو مطلع کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیمور ایوانوف پر یوکرین کے ماریوپول میں تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری یوکرین میں جارحیت کے دوران ایک غیر معمولی اقدام ہے۔
روسی حکام کی جانب سے روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی رشوت سے متعلق زیادہ تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع تیمورایوانوف کو ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 290 کے سیکشن 6 کے تحت جرم کرنے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آسٹریلیا کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں، شہباز شریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے آسٹریلوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان اور آسٹریلیا کے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کےخواہاں ہیں۔
انہوں نے آسٹریلوی کمپنیوں اور ماہرین کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کریں۔ وزیر اعظم نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں جن میں طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو آسٹریلوی دفاعی حکام کے پاکستان کے دوروں سمیت آئندہ دو طرفہ مصروفیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
 آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نشان دہ ترجیحی شعبوں سمیت کھیلوں، بالخصوص کرکٹ اور ہاکی اور ثقافتی تعاون کو بھی مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستانی سکیورٹی گارڈز کی بہادرانہ کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے سڈنی میں ایک حملے کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ اس حملے میں ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ۔اس حملے میں پانچ خواتین جاں بحق ہوئیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا،ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے کراچی پہنچ پہنے، طیارے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، محترمہ آصفہ بھٹو، عذراپیچوہو، شرجیل میمن اور ناصرشاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ سے ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنرہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس سے ایرانی صدر قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، صدر ابراہیم رئیسی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری بھی ہمراہ تھے جبکہ سندھ کابینہ کے ارکان بھی مزار قائد پر موجود تھے۔

بعدازاں ایرانی صدرابراہیم رئیسی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ہے، تقریب میں ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا جبکہ ایرانی صدر کی اہلیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

ایرانی صدر منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں قیام کریں گے، بدھ کی صبح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll