Advertisement
پاکستان

پرویز الہٰی کے کہنے پر بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے چوہدری پرویز الہٰی کےکہنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 30 2022، 12:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پرویز الہٰی کے کہنے پر بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی:رانا ثنا اللہ

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ مونس الٰہی نے کہا کہ دیکھیں آپ ہمیں وزارت اعلیٰ دیں تو ٹھیک ورنہ ہم خاموش ہوں گے، آخری ملاقات میں چوہدری مونس الٰہی کی آفر کو منظور کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی اجازت سے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور دعائے خیر ہوئی، چوہدری شجاعت نےکہا یہ لوگ اسمبلی توڑ سکتے ہیں، اس لیے عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدریوں کی سیاست میں ایسا پہلی بار ہوا، اس سے پہلے کبھی چوہدریوں نے ایسے فیصلے نہیں کیے، پرویز الٰہی کسی قیمت پر پی ٹی آئی کی حمایت پر پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، پنجاب میں پی ٹی آئی لیرولیر ہے، ترین، چھینہ اور علیم کے بعد کل سے بزدار گروپ نے بھی جنم لے لیا ہے۔

Advertisement