ایم کیو ایم کا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ، متحدہ کے 2وزراء کے استعفے تیار
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نےحکومت سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا ، ایم کیو ایم کے دو وزراء فروغ نسیم اور امین الحق نے استعفے تیار کر لیے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے دونوں وزراء وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے استعفے تیار کر لیے ، دونوں وزراء ایک بجے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیں گے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے مرکز بہادرآباد میں ہوگا۔ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں متحدہ اپوزیشن کے معاہدے کو توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اجلاس کے بعد شام چار بجے پریس کانفرنس میں سیاسی فیصلے کا اعلان کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو بڑا سرپرائز دیا ہے، اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ، جس پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
اس حوالے سے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کرے گی۔
ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پانے کے بعد حکومت کے اسمبلی میں 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے ہیں۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 7 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 گھنٹے قبل








