اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ وہ دھمکی آمیز خط آج سنیئر صحافیوں اور اتحادیوں کو دکھائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ کی سہولت کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک غیر ملکی سارش ہے، یہ ان لوگوں کی سازش ہے کہ جو نہیں چاہتے کہ پاکستان کی خود مختار پالیسی ہو۔
اسلام آباد جلسے میں دکھائے گئے خط کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اس دستاویز میں بیرونی سازش واضح ہے ، میرے پاس بیرونی سازش کے ثبوت ہیں ، سینئر صحافیوں اور اتحادی جماعتوں کیساتھ بھی ثبوت شئیر کیے جائینگے لوگوں نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملکوں میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں، یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے، ایک امپورٹڈ بحران ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگی آسان کر دی، ٹیکنالوجی نے کرپشن کا عنصر بھی کم کر دیا، بائیس سال پہلے شوکت خانم میں سارا ریکارڈ پیپر لس کر دیا تھا،ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے سے پرچی کے ذریعے ہونے والی کرپشن ختم ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کرپشن بڑے بڑے ٹھیکوں میں ہوتی ہے، این ایچ اے میں جو کرپشن کی گئی اس کا اپ اندازہ نہیں لگا سکتے جس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ الیکٹرانک پاسپورٹ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بائیو میٹرک چپ سے لیس ہو گا جس میں متعدد سیکیورٹی فیچر شامل ہیں۔ الیکٹرانک پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستانی شہریوں کو سفرکے دوران جلد اور سہل ایمیگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت الیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل ناممکن ہو گی۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 22 minutes ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 5 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 6 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago








