خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی الگ الگ کارروائیاں،24 بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں،ترجمان


راولپنڈی:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دوالگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر فوری حرکت میں آتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نےخفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی ضلع خیبر میںکی اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

