اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےقوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے ۔

قوم سے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میرے پاکستانیو میں نے آپ سے بہت اہم بات کرنی ہے، اس لیے میں نے براہِ راست خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن وقت پر ہے، ہمارے پاس دو راستے ہیں، ہمارے پاس ہے کہ کونسے راستے پر جانا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی زندگی دیکھیں تو ان کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا، قائداعظم محمد علی جناحؒ بہت بڑے سیاستدان تھے، سارے ہندوستان میں سب سے بڑے وکیل سمجھے جاتے تھے، ان کی حیثیت تھی سیاستدان میں آنے کی۔
قوم سے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں سیاستدانوں کو ماضی میں کوئی نہیں جانتا تھا، مجھے اللہ نے سب کچھ دیا، شہرت دی، ضرورت سے زیادہ پیسہ دیا، لیکن میں پاکستان کی پہلی نسل تھا، پاکستان مجھ سے صرف پانچ سال بڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین غلامی کے دور میں پیدا ہوئے تھے، میرے والدین مجھے احساس دلاتے تھے کہ تم بہت خوش قسمت ہو۔
عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے پچیس سال پہلے سیاست شروع کی تو تین چیزیں منشور میں رکھیں، انصاف، انسانیت میرے دو خواب تھے اور میرا تیسرا خواب خودداری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مطلب لا الہ اللہ تھا، اس کا مطلب کسی کے آگے جھک جانا شرک ہے۔ پیسے کی غلامی اور خوف کی غلامی شرک ہے،لا الہ اللہ انسان کو خوف سے آزاد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرے اندر ایمان نہ ہوتا تو میں سیاستدان میں نہ آتا، سیاست میں آنے سے پہلے میرے ساتھ محض چند لوگ تھے، میں سیاست میں نظریہ کے لیے آیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ مسلمانوں کیلئے رول ماڈل ہے، طاقتور اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہو تو وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی تھی، جہاں انصاف نہ ہو وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 16 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 21 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 18 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago



