قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔


وفاقی سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے، اس موقع پر قومی اسمبلی کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
خط میں ووٹنگ والے دن 1 لاکھ پی ٹی آئی ورکرز لانے کے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کا لوگوں کو لانے کا اعلان سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی گارنٹی کے خلاف ہے۔
شہباز شریف کا خط میں کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے آئی جی پولیس کی موجودگی میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس حوالے سے گارنٹی دی تھی۔
انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو پھر ہمارے کارکن بھی آ سکتے ہیں۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ اس صورتِ حال سے اگر خون خرابہ ہوا تو اس کی ذمے داری سیکریٹری داخلہ اور اسلام آباد کی انتظامیہ پر ہو گی۔
اپوزیشن لیڈر کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے غیر قانونی احکامات مانے تو اسے آئین و قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے خط میں اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس آئین و قانون کے مطابق فرائض سر انجام دیں۔
خط میں شہباز شریف نے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب والے دن بھی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے اس خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اور آئی جی کو بھی ارسال کی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 12 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 15 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 hours ago






