کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوالی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویکسی نیشن سینٹر میں موجود کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔
بشری انصاری نے اس ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں آج کورونا ویکسین لگوا رہی ہوں تاکہ خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو عالمی وبا سے بچا سکوں۔ اُنہوں نے اپنے مخصوص خوشگوار انداز میں کہا کہ کو رونا ویکسین لگوانے کے بعد پہلی بار مجھے سینئر سیٹیزن ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے اور اس سے پہلے سینئر سٹیزن ہونے کا فائدہ کبھی نہیں ہوا ۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’جو بھی 60 سال کا شہری ہے اُسے اب میری طرح خود کو معمر ماننا پڑے گا اور کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔ اپنی ویڈیو کے عنوان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ، ارمینا رانا خان اور ریما خان بھی کورونا ویکسین لگواچکی ہیں ۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے دوسرے مرحلے کا آغا زہوچکا ہے جس کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگواسکتے ہیں۔
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 20 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 3 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 44 منٹ قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 4 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 3 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)





