اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مریم نواز کے مابین تلخ گفتگو پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غورکیا۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہاکہ آصف زرداری کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی ۔ ہم تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے پھر الزام تراشی کیوں؟ اس موقع پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مجھے خود زرداری صاحب کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے گزشتہ روز ہونیوالے اجلا س میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اسمبلیوں سے استعفے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی سے مشروط کر دیے۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر پارٹی مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔
پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حوالے سے حتمی فیصلے تک 26 مارچ کو شیڈول لانگ مارچ ملتوی کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل




