Advertisement
تفریح

ڈاکٹر عامر لیاقت دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل

عامر لیاقت نے ہسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 2nd 2022, 4:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈاکٹر عامر لیاقت دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل

کراچی:  رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے طبیعت ناسازی کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر خود دی اور لکھا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا۔عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبیعت ناسازی کا سن کر وزیر اعظم نے اظہار تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

عامر لیاقت نے ہسپتال میں اپنے ساتھ موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے۔عامر لیاقت نے اس پیغام کے ساتھ ہسپتال سے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں جن میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

 

Advertisement
Advertisement