جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا کودہشتگردی ، غربت اور ماحولیات آلودگی سمیت دیگرچیلنجز کا سامنا ہے


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کہ اس کے ہتھیار محفوظ ہیں ۔
قومی سلامتی کے موضوع پر سیکیورٹی ڈائیلاگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی اور استحکام ہماری پالیسی کا حصہ ہے،پاکستان خطے کے مسائل شراکت داری کی بنیاد پر حل کرنے پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف 90ہزار جانوں کی قربانی دی۔شہریوں کی خوشحالی اور سلامتی ہماری ترجیح ہے ،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا کودہشتگردی ، غربت اور ماحولیات آلودگی سمیت دیگرچیلنجز کا سامنا ہے ۔آرمی چیف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کو دوبارہ جنگ کا مرکز بننے سے روکا جائے ۔عالمی برادی کے ساتھ ملک افغانستان کی فلاح کے لئے کام کر رہے ہیں۔عالمی برادری کو افغانستان کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔
آرمی چیف نے روس یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ کرنا افسوسنا ک ہے کیونکہ جن سے اب تک بہت سے شہری جاں بحق ہو چکے ہیں،پاکستان روس یوکرین جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تنازعات کو ہاتھوں سے نہیں نکلنا چاہیے ،روس کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں،چین کے ساتھ سی پیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔پاکستان کیمپ سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے انڈیا کی جانب سے سپر سونک مزائل کا پاکستان میں گرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میزائل گرنے کے باعث کسی کابھی کوئی جانی نقصان ہو سکتا تھا۔بھارت نے پاکستان کو میزائل سے متعلق پہلے آگاہ نہیں کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت دنیا اور پاکستان کو بتائے کہ اس کے ہتھیار محفوظ ہیں ۔پاکستان نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انڈین پائلٹ کو واپس کیا۔
روس کا یوکرین پر حملہ افسوسناک ہے کیونکہ اس میں بہت سے شہری جاں بحق ہو چکے ہیں،پاکستان روس یوکرین جنگ بندی کا مطالبہ کر تا ہے ۔

نیول چیف نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا تسلسل جاری
- 3 گھنٹے قبل

ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل

چینی بحران: قیمتوں میں اضافہ سےاشیائے ضروریات زندگی مہنگی
- 10 منٹ قبل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے باہر
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
- 3 گھنٹے قبل

یوم استحصال کشمیر،قومی اسمبلی میں بھارت کے خلاف دو مذمتی قراردادیں منظور، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
- 37 منٹ قبل

وفاقی حکومت کی اپوزیشن کو 26 ویں آئینی ترمیم پرمذاکرات کی دعوت
- 36 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں گزشتہ ہفتےملیریا کے ایک ہزار 374 نئے کیسز رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان اور خوش آئند ہے، وزیر اعظم
- ایک منٹ قبل

سندھ : سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ لگانے کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبرتک توسیع
- 3 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی : بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور
- 2 گھنٹے قبل