اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں نیشنل سیکیورٹی پر بحث وقت کی ضرورت ہے ، ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ اصل میں قومی سلامتی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 2 روزہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیشنل سیکیورٹی پر بحث کی ضرورت ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی بھی قومی سلامتی کا اہم ایشو ہے اور قومی سلامتی کے اہداف بہت وسیع ہیں۔ ہم اب تک قومی سلامتی کو صرف ایک پہلو سے دیکھتے رہے ہیں کہ ہم اپنی افواج کو جتنا مضبوط کریں گے اتنا محفوظ ہوں گے لیکن اصل میں قومی سلامتی میں ایسی چیزیں مثلاً موسمیاتی تبدیلیاں بھی شامل ہیں جس پر پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تجزیے موجود ہیں کہ خطرات کا شکار پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیاں ہماری نسلوں کے لیے خوفناک چیز ہے اور مجھے فخر ہے کہ ہماری حکومت سے اس پر اقدامات کیے لیکن اس سے قبل اسے قومی سلامتی کے تناظر میں کبھی دیکھا نہیں گیا۔، ہمیں فخر ہے بلین ٹری سونامی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ملک بڑی مشکلات سے گزرا ہے اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق ایسی چیزیں ہیں جو پہلے کبھی نہیں سوچا تھا۔ فوڈ سیکیورٹی بھی اہم معاملہ ہے۔ ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے ، 4ملین ٹن فیڈ ہم نے ایک سال میں امپورٹ کی ہے ، اپریل میں اس پر ایک نئی سوچ لیکر آرہے ہیں کہ ہم نے فوڈ سکیورٹی کو کیسے سکیور کرنا ہے ، ہم نے فوڈ سکیور کرنے پر سب سے زیادہ زور دینا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ اتنی ہی اہم چیز معیشت ہے، ہماری کمزوری یہ ہے کہ روایتی طور پر ملک میں آنے والے اور ملک سے جانے والے ڈالرز میں بہت بڑا فرق رہا ہے اور یہ خسارہ براہِ راست ہماری کرنسی پر اثر انداز ہوتا ہے اور جب کرنسی متاثر ہوتی ہے تو سب چیزیں متاثر ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سب سے پہلے اشیائے خور و نوش مہنگی ہوجاتی ہیں، تیل، بجلی، ٹرانسپورٹ ، دالوں کی درآمد، گھی، خوردنی تیل سب چیزوں کا اثر غریبوں پر پڑتا ہے اور ملک میں غربت بڑھ جاتی ہے۔ اب لوگوں کو غربت سے نکالنا ہماری ترجیح ہونے چاہیے اور یہی ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
وزیراعظم نے دوست ملک چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کا کردار مثالی ہے، چین نے 35 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی سے ہی غریب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دے کر ہمیں محفوظ بنایا اور علاقائی امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہو گا جبکہ علاقائی امن کے بغیر اپنی جغرافیائی اہمیت کا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، علاقائی امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہوگا، علاقائی امن کے بغیر اپنی جغرافیائی اہمیت کا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا، افغانستان میں امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، بائیڈن انتظامیہ بھی سمجھتی ہے جنگ مزید نہیں چلنی چاہیے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی پوری کوشش کی، بھارت کشمیریوں کو حق رائے دہی دے، کشمیریوں کو حق رائے دہی دینا دونوں ممالک کیلئے بہتر ہے۔

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 4 گھنٹے قبل

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد
- 6 گھنٹے قبل

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال سے پنجاب میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپور ٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا،پروڈیوسر کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- ایک گھنٹہ قبل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 2 گھنٹے قبل

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- ایک گھنٹہ قبل